اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) کیمرج یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف مینوفیکچرنگ (آئی ایف ایم) کے انڈسٹریل ایسوسی ایٹ ڈاکٹر ارسلان غنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ سے صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔ قومی و بین الاقوامی کاروبار کے تناظر میں صنعتوں کے مالکان اور اعلیٰ انتظامیہ کو چاہیے کہ مینوفیکچرنگ کے حوالے سے جدید ترین بین …
سی پیک سے صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر ارسلان غنی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) کیمرج یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف مینوفیکچرنگ (آئی ایف ایم) کے انڈسٹریل ایسوسی ایٹ ڈاکٹر ارسلان غنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ سے صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔ قومی و بین الاقوامی کاروبار کے تناظر میں صنعتوں کے مالکان اور اعلیٰ انتظامیہ کو چاہیے کہ مینوفیکچرنگ کے حوالے سے جدید ترین بین الاقوامی رجحانات کے تحت اقدامات کریں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ سے نہ صرف صنعتی کارکردگی میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے پاکستانی برآمدات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایف ایم گزشتہ 50 سال سے خوراک، زراعت، خلائی شعبہ ، ٹیکسٹائل، کیمیکل، ادویہ سازی، دفاع، بینکاری اور فنانس سمیت دیگر کلیدی شعبوں میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے مینوفیکچرنگ یونٹس کے ساتھ مل کر صنعتی ترقی کے لئے اقدامات کررہا ہے جس کے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔








