مالی سال 2018-19ءمیں متفرق جوتوں کی برآمدات میں 46.84 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا مئی کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات میں 46.84 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران 37 لاکھ 93 ہزار متفرق جوتوں کے جوڑے برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت ایک ہزار 313 ملین روپے رہی …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا مئی کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات میں 46.84 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران 37 لاکھ 93 ہزار متفرق جوتوں کے جوڑے برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت ایک ہزار 313 ملین روپے رہی جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات 47 لاکھ 64 ہزار تک پہنچ گئیں جن کی کل مالیت ایک ہزار 928 ملین روپے تک بڑھ گئی۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے مقابلہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات میں 615 ملین روپے یعنی 46.84 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply