رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی کاموں کے لئے 7 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی کاموں کے لئے 7 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کےے ہیں۔ جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سی پیک سنٹر فار ایکسی لینس کے لئے 5 کروڑ، سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 15 کروڑ، ویژن 2025کے تحت پلاسٹر ڈویلپمنٹ بیسڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی کاموں کے لئے 7 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کےے ہیں۔ جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سی پیک سنٹر فار ایکسی لینس کے لئے 5 کروڑ، سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 15 کروڑ، ویژن 2025کے تحت پلاسٹر ڈویلپمنٹ بیسڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ، پاکستان اربن پلاننگ اور پالیسی سنٹر کے قیام کے لئے 10 کروڑ، ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شپ پروگرام کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ، پلان ہاﺅس کی تعمیر کے لئے 3 ارب اور انٹیگریٹڈ انرجی پلان کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد مختلف منصوبے کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply