گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں1.6 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءسے جون 2019ءتک چاول کی برآمدات سے ملک کو 2.096 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران چاولوں کی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءسے جون 2019ءتک چاول کی برآمدات سے ملک کو 2.096 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران چاولوں کی برآمدات سے پاکستان نے 2.035 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 41 لاکھ 4 ہزار 983 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران 40 لاکھ 96 ہزار 446 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Leave a Reply