اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کی ہاوسنگ سکیم فیز II) (ٹھلیاں میں5317 رجسٹرڈ ارکان کو رضامندی خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم میں کل 9105 پلاٹ بنائے گئے ہیں۔ ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم کو (5)کیٹگریز میں تقسیم کیاگیاہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے ذرائع کے مطابق کیٹگری( 1) میں بی پی ایس 20 سے 22کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں اور ان …
فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کی ہاوسنگ سکیم فیز II) (ٹھلیاں میں5317 رجسٹرڈ ارکان کو رضامندی خطوط جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کی ہاوسنگ سکیم فیز II) (ٹھلیاں میں5317 رجسٹرڈ ارکان کو رضامندی خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم میں کل 9105 پلاٹ بنائے گئے ہیں۔ ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم کو (5)کیٹگریز میں تقسیم کیاگیاہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے ذرائع کے مطابق کیٹگری( 1) میں بی پی ایس 20 سے 22کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں اور ان پلاٹوں کی تعداد 450 ہے۔کیٹگری( 2) میں بی پی ایس 18سے 19کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں ،ان پلاٹوں کی تعداد 2212 ہے۔کیٹگری (3) میں بی پی ایس 16سے 17کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں، ان پلاٹوں کی تعداد 1820 ہے۔ کیٹگری (4) میں بی پی ایس 10سے 15کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں، ان پلاٹوں کی تعداد 1688 ہے۔ادھر فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کی کیٹگری (5 ) میں بی پی ایس ایک سے 10کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں، ان پلاٹوں کی تعداد 2935 ہے۔








