حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دیواروں پر ہر قسم کی وال چاکنگ اور پوسٹرز چسپاں کرنے پر پابندی

فیصل آباد۔26 جولائی(اے پی پی)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دیواروں پر ہر قسم کی وال چاکنگ اور پوسٹرز چسپاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ضلع کونسلز ، میونسپل کمیٹیز کے حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہاہے کہ مذکورہ پابندی پر ہرحال میں سختی سے عملدرآمد کروایاجائے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھو …

فیصل آباد۔26 جولائی(اے پی پی)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دیواروں پر ہر قسم کی وال چاکنگ اور پوسٹرز چسپاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ضلع کونسلز ، میونسپل کمیٹیز کے حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہاہے کہ مذکورہ پابندی پر ہرحال میں سختی سے عملدرآمد کروایاجائے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھو ںسے نمٹاجائے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آبادکے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں قائمقام ڈی سی فیصل آباد طارق خان نیازی نے بھی ہداےت کی ہے کہ شہر مےں دےواروں پر کسی قسم کی وال چاکنگ اور پوسٹرز چسپاں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل مےں لائی جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز سے کہاکہ وہ شہر کی دےواروں کا سروے کرےں اور وال چاکنگ اور تشہےری پوسٹر چسپاں کرنے والوں کےخلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ متعلقہ اداروں کو سےل کردےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے سے نہ صرف شہر بد نما ہوتا ہے بلکہ متنازعہ اورقابل اعتراض پبلسٹی سے امن عامہ سمےت دےگر کئی مسائل جنم لےتے ہےں لہٰذا اس غےر قانونی فعل کی سختی سے حوصلہ شکنی ہونی چاہےے۔