سلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان بہتر سماجی و ثقافتی روابط کے فروغ کےلئے رواں سال نومبرکے وسط میں پاکستانی نوجوانوں کا 100رکنی وفد چین کا دورہ کرے گا۔ ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق اس ضمن میں معاہدہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار اورچینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف جولی جیان کے درمیان ہفتے کو یہاں ملاقات …
پاکستان اور چین کے درمیان بہتر سماجی و ثقافتی روابط کے فروغ کا سلسلہ، رواں سال نومبرکے وسط میں پاکستانی نوجوانوں کا 100رکنی وفد چین کا دورہ کرے گا

مزید خبریں
سلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان بہتر سماجی و ثقافتی روابط کے فروغ کےلئے رواں سال نومبرکے وسط میں پاکستانی نوجوانوں کا 100رکنی وفد چین کا دورہ کرے گا۔ ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق اس ضمن میں معاہدہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار اورچینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف جولی جیان کے درمیان ہفتے کو یہاں ملاقات کے دوران طے پایا ۔ دونوں اطراف نے اعتراف کیا کہ یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و سماجی تعلقات کو مضبوط بنائے گا بلکہ اقتصادی اور کاروباری تعلقات میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا جو کہ دونوں ممالک کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) اقدام کا محور ہیں۔ عثمان ڈار نے جولی جیان کا پاکستانی نوجوانوں کی میزبانی کرنے کے جذبہ خیر سگالی کا شکریہ ادا کیا جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط فروغ پائیں گے۔








