راولپنڈی ۔ 30 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیتی جہاز گرنے کے حادثے میں 12 شہری جاں بحق ہوئے اور 12 افراد زخمی بھی ہوئے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق حادثہ منگل کی علی الصبح راولپنڈی کے علاقے میں پیش آیا۔ …
تربیتی جہاز گرنے کے حادثے میں 12 شہری جاں بحق اور 12 افراد زخمی، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 30 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیتی جہاز گرنے کے حادثے میں 12 شہری جاں بحق ہوئے اور 12 افراد زخمی بھی ہوئے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق حادثہ منگل کی علی الصبح راولپنڈی کے علاقے میں پیش آیا۔ پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیمیں اور 1122 موقع پر پہنچیں، ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھائی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شہداءمیں لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ ثاقب اور لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ وسیم شامل ہیں، ان کے علاوہ نائب صوبیدارافضل، حوالدار امین اور حوالدار رحمت بھی شہداءمیں شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر راولپنڈی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ملبے تلے دبے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔









