اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے ریاستوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتاہے جس سے ان کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی، اس سے غربت کا خاتمہ،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بہتری، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اہداف کا حصول …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا دولت مشترکہ کی پانچویں ایشیاءریجن کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے ریاستوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتاہے جس سے ان کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی، اس سے غربت کا خاتمہ،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بہتری، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اہداف کا حصول ممکن ہے، خطے کے ممالک کو علاقائی شراکت دار بننے کے لئے اپنی منڈیوں تک ایک دوسرے کو رسائی دینا ہوگی اور تجارت و سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو ایک دوسرے کے لئے کم سے کم کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو دولت مشترکہ کی پانچویں ایشیاءریجن کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پانچویں سی پی اے ایشیائی علاقائی کانفرنس 2019ءکے موقع پر دولت مشترکہ کی برادری سے شرکاءموجودگی میرے لیے مسرت اور عزت افزائی کا باعث ہے۔ میں اپنی طرف سے، پاکستان کی عوام اور پارلیمنٹ کی طرف سے اسلام آباد میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ا±مید ہے کہ یہ کانفرنس ایک عظیم اور ترقی یافتہ جنوبی ایشیاءکی جانب پارلیمانی سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔









