اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے راولپنڈی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے اس حادثے میں شہادت پانے والوں کے لئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے راولپنڈی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے اس حادثے میں شہادت پانے والوں کے لئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔









