اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 278700کیوسک اور اخرج 225300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد82600 کیوسک اور اخراج82600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد45000 کیوسک اور …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال، دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 278700کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر123600 کیوسک ہو گئی
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 278700کیوسک اور اخرج 225300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد82600 کیوسک اور اخراج82600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد45000 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد123600 کیوسک اور اخراج 7400کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1530.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.929 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1189.05 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.675 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.024 ملین ایکڑ فٹ ہے۔









