قراقر م یونیورسٹی کی پلاسٹک کی بوتلوں و دیگر اشیاءکے استعمال پر پابندی

گلگت۔ 31 جولائی (اے پی پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے گرین یونیورسٹی منصوبے کی تکمیل کے لیے یونیورسٹی میں پلاسٹک کی بوتلوں و پلاسٹک کی دیگر اشیاءکے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمنسٹریشن کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے اجلاسوں اور پروگراموں میں پانی کے لیے جگ، تھرماس وغیرہ استعمال کرنے کے احکامات جاری کرنے سمیت مین کیمپس …

گلگت۔ 31 جولائی (اے پی پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے گرین یونیورسٹی منصوبے کی تکمیل کے لیے یونیورسٹی میں پلاسٹک کی بوتلوں و پلاسٹک کی دیگر اشیاءکے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمنسٹریشن کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے اجلاسوں اور پروگراموں میں پانی کے لیے جگ، تھرماس وغیرہ استعمال کرنے کے احکامات جاری کرنے سمیت مین کیمپس اور ذیلیکیمپسز کی کینٹینز میں پلاسٹک کی بوتلوں و دیگر پلاسٹک کی اشیاءفروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔