فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانی حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانی حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ایک لاکھ 9 ہزار سرکاری جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 46 ہزار عازمین حج حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے 51 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرکے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جبکہ 8 ہزار عازمین اب …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانی حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ایک لاکھ 9 ہزار سرکاری جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 46 ہزار عازمین حج حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے 51 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرکے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جبکہ 8 ہزار عازمین اب بھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں، اس طرح سرکاری سکیم کے مکہ پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 96 ہزار ہو گئی ہے۔ حج سے قبل فلائٹ آپریشن 6 اگست تک جاری رہے گا۔