اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات جو مشترکہ عقیدے، ثقافت اور ورثہ کی بنیاد پر استوار ہیں، کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیونس کے سبکدوش ہونے والے سفیر عدیل العربی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے …
در مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تیونس کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات جو مشترکہ عقیدے، ثقافت اور ورثہ کی بنیاد پر استوار ہیں، کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیونس کے سبکدوش ہونے والے سفیر عدیل العربی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے مختلف بین الاقوامی معاملات پر یکساں مفادات ہیں اور بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک ایک جیسا مو¿قف رکھتے ہیں۔









