اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کا 75 فیصد علاقہ صحراءزدگی کے نشانے پر ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 35 فیصد ہے۔ 10 ارب درختوںکا ہدف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اور لگن سے حاصل کریں گے۔ آج سے پانچ سال پہلے عمران خان نے جب ایک ارب …
وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کا 75 فیصد علاقہ صحراءزدگی کے نشانے پر ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 35 فیصد ہے۔ 10 ارب درختوںکا ہدف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اور لگن سے حاصل کریں گے۔ آج سے پانچ سال پہلے عمران خان نے جب ایک ارب درخت لگانے کا خواب دیکھا تھا تو کسی کو یقین نہیں آتا تھا۔آج عالمی سطح پر خیبر پختونخوا کے منصوبے کی تعریف کی جارہی ہے اور تمام عالمی اداروں نے نہ صرف اس کو اعلیٰ درجہ بندی سے نوازا بلکہ دیگر ممالک کیلئے اس منصوبہ کو بطور مثال بھی پیش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چین جیسے دوست ممالک 10 بلین ٹری سونامی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روالپنڈی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔









