وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا غازی ملت سردار محمد ابراہیم کو خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 16ویں برسی کے موقع پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد ابراہیم ایک محب وطن کشمیری اور پاکستان سے گہری وابستگی رکھنے والے عظیم کشمیری رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سردار محمد ابراہیم نے …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 16ویں برسی کے موقع پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد ابراہیم ایک محب وطن کشمیری اور پاکستان سے گہری وابستگی رکھنے والے عظیم کشمیری رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سردار محمد ابراہیم نے 19 جولائی 1947ءکو الحاق پاکستان کی قرارداد پاس کی اور کشمیرکی آزادی کےلئے ڈوگرہ راجہ کے خلاف جدوجہد شروع کی اس پر پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کی نوجوان نسل سردار محمد ابراہیم کے عزم کو آگے لے کر چل رہی ہے اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال سے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے غیور اور بہادر کشمیریوں کے عزم کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتا۔