صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوںکے اہل خانہ سے فون پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد عاقب جاوید، حوالدار خالد محمود، سپاہی عاطف الطاف، سپاہی حفیظ اللہ، سپاہی مرزا بابر، سپاہی محمد بچل، سپاہی نوید خان، سپاہی …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد عاقب جاوید، حوالدار خالد محمود، سپاہی عاطف الطاف، سپاہی حفیظ اللہ، سپاہی مرزا بابر، سپاہی محمد بچل، سپاہی نوید خان، سپاہی احسن عباس، سپاہی نادر حسین اور سپاہی علی رضا کے اہل خانہ سے فون پر رابطہ کر کے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم وطن عزیز کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی ہمیشہ قرض دار رہے گی۔ صدر مملکت نے شہداءکی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا اور اہل خانہ کی بہادری اور حوصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔