سکھر۔31جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی پانچ سال کی مدت پوری کریں گے، نواز اور زرداری خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ بدھ کے روز روہڑی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ تین سے چار ماہ امتحان کے ہیں نیاسال عوام کی سہولت اور حکومت کی …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو
سکھر۔31جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی پانچ سال کی مدت پوری کریں گے، نواز اور زرداری خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ بدھ کے روز روہڑی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ تین سے چار ماہ امتحان کے ہیں نیاسال عوام کی سہولت اور حکومت کی مزید کامیابیوں کا سال ہوگا تاہم جس جس نے جو بویا ہے وہ کاٹے گا، انہوںنے کہاکہ اب نواز اور زرداری خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے یہ مال بچانے اور وہ اولادکو دینے کی کوشش کررہے ہیں ان کو بیس کروڑ لوگوں میں قیادت نظرنہیں آتی ہے، یہ جب بانٹنے پر آتے ہیں تو اپنوں میں بانٹتے ہیں اور ڈانٹتے ہیں تو غریب لوگوں کو ڈانٹتے ہیں ،یہ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں انہیں کھیلنے دو۔









