اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہر سطح پر بہتر تعلقات اور مشترکہ مفادات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان کی سیاسی قیادت سے روابط بڑھانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بدھ کو وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا …
وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان کی سیاسی قیادت سے روابط بڑھانے کی ذمہ داری سونپ دی
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہر سطح پر بہتر تعلقات اور مشترکہ مفادات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان کی سیاسی قیادت سے روابط بڑھانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بدھ کو وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا افغان اپنے ہم منصوبوں سے روابط قائم کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتربنانے میں کردار ادا کریں گے۔ اس ضمن میں گورنر پختونخوا افغانستان کے مختلف صوبوں کے گورنرز کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیں گے اور خود بھی افغانستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان ہر سطح پر بہتر تعلقات مشترکہ مفادات کے حصول اور خطے کی عوام کے مفاد میں ہیں۔









