اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوروف آہلو والہ کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر گوروف آہلو والہ کو بدھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور تیس …
بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیاں،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب،جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوروف آہلو والہ کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر گوروف آہلو والہ کو بدھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور تیس جولائی کو بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔بھارتی فورسز کی جانب سے ڈنہ،دھدنیال،جورا،لیپہ،شاردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 26سالہ بے گناہ شہری نعمان احمد شہید جبکہ خاتون اور بچے سمیت دیگر نو شہری زخمی ہوئے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور انسانی وقار اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔









