اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے پلاسٹک بیگز پر پابندی اور ماحول دوست بیگز کی تقسیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ آئندہ نسل کو سرسبز پاکستان دیکھنے کو ملے گا،کلین اینڈ گرین پاکستان موجودہ حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے۔ان …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے پلاسٹک بیگز پر پابندی اور ماحول دوست بیگز کی تقسیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ آئندہ نسل کو سرسبز پاکستان دیکھنے کو ملے گا،کلین اینڈ گرین پاکستان موجودہ حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے ہمراہ اپنی وزارت کے ملازمین میں ماحول دوست بیگز کی تقسیم اور پلاسٹک بیگز کے استعمال کے رجحان کے خاتمے حوالے سے سے آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔









