اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔جمعرات کو ایوان بالا میں اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کی تحریک پر خفیہ رائے شماری ہوئی۔تحریک کی کامیابی کے لئے 103 کے ایوان میں 53 ووٹوں کی ضرورت تھی تاہم تحریک عدم اعتماد کے حق میں 50 ووٹ ڈالے گئے …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔جمعرات کو ایوان بالا میں اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کی تحریک پر خفیہ رائے شماری ہوئی۔تحریک کی کامیابی کے لئے 103 کے ایوان میں 53 ووٹوں کی ضرورت تھی تاہم تحریک عدم اعتماد کے حق میں 50 ووٹ ڈالے گئے جبکہ قرار داد کی مخالفت میں 45 ووٹ پڑے اور پانچ ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔ایوان میں کل 100 اراکین موجود تھے جبکہ تین ارکان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر، جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق اور سینیٹر مشتاق احمد خان غیر حاضر رہے۔









