وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ”پلاسٹک فری پاکستان“ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتر ی ہمارا فرض ہے اور اس کےلئے آگاہی مہم سب سے زیادہ ضروری ہے، پچھلے دو دن سے کراچی کا پورا سسٹم بلاک ہے جس کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیں، 14 اگست سے اس مہم کا اسلام آباد سے آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتر ی ہمارا فرض ہے اور اس کےلئے آگاہی مہم سب سے زیادہ ضروری ہے، پچھلے دو دن سے کراچی کا پورا سسٹم بلاک ہے جس کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیں، 14 اگست سے اس مہم کا اسلام آباد سے آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ”پلاسٹک فری پاکستان“ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اس کےلئے آگاہی مہم سب سے زیادہ ضروری ہے، پچھلے دو دن سے میں کراچی کی صورتحال دیکھ رہا ہوں وہاں پورا سسٹم بلاک ہے جس کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیں کیونکہ پلاسٹک بیگ ڈی گریڈ ایبل نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے مہم کے آغاز پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 14 اگست سے اس مہم کا اسلام آباد سے آغاز کیا جا رہا ہے اور میری خواہش ہے کہ وزارتِ خارجہ اس کا آغاز کرے اور ہر شہری اس ذمہ داری کو محسوس کرے تاکہ ہم پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنا سکیں۔