چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکامی سے ثابت ہو گیا ہے کہ اپوزیشن سینیٹرز بھی کرپٹ مافیا کا احتساب چاہتے ہیں، بابر اعوان

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکامی سے ثابت ہو گیا ہے کہ اپوزیشن سینیٹرز بھی کرپٹ مافیا کا احتساب چاہتے ہیں۔ابو بچاو¿ مہم مکمل طور ناکام ہوگئی اب لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری اور مفروروں کی واپسی بھی ہو گی۔ جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکامی سے ثابت ہو گیا ہے کہ اپوزیشن سینیٹرز بھی کرپٹ مافیا کا احتساب چاہتے ہیں۔ابو بچاو¿ مہم مکمل طور ناکام ہوگئی اب لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری اور مفروروں کی واپسی بھی ہو گی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف دائر تحریک عدم اعتماد کے موقع پر مریم کے ابو کے سمدھی بھی ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے پر بریانی کی دیگیں ، استقبالئے، ظہرانے، عصرانے اور عشائیے کسی کام نہیں آئے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے نئے پاکستان کا راستہ کہیں بھی نہیں ر±ک سکا۔