سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پانچویں سی پی اے برائے ایشیا ریجن کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے الوداعی خطاب

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ دیرپا سماجی و اقتصادی ترقی خواتین اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کئے بغیر ممکن نہیں ہے، پارلیمانی فورمز کے ذریعے خواتین، نوجوانوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کو دستور ساز اداروں کے ساتھ منسلک کرنے سے جمہوری ثمرات حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ان …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ دیرپا سماجی و اقتصادی ترقی خواتین اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کئے بغیر ممکن نہیں ہے، پارلیمانی فورمز کے ذریعے خواتین، نوجوانوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کو دستور ساز اداروں کے ساتھ منسلک کرنے سے جمہوری ثمرات حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پانچویں سی پی اے برائے ایشیا ریجن کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے الوداعی خطاب میں کیا۔ سپیکر نے ایشیائی علاقائی دولت مشترکہ کی رکن ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے دستور ساز ادارے کو نگران کردار کے ذریعے اس فورم کی پارلیمانی بصیرت بروئے کار لاتے ہوئے اور اس فورم کی سفارشات کی روشنی میں اشتراک عمل کی جانب بڑھنے کے لئے آمادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے موضوع ”جدت پسند اور ترقی یافتہ جنوبی ایشیاءکے لئے پارلیمانی راہیں تلاش کرنا“ نے صحت مند اور بامقصد مباحثے کے لئے سطح ہموار کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے مشترکہ مسائل اور جنوبی ایشیاءمیں موجود مواقعوں کی جانب بھی ہمارے توجہ مبذول کرائی ہے۔