وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم نے دیکھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سینٹ میں کامیاب ہوتا نظر آیا ہے اس نعرے نے ان کی خواہشات کی طرح دم توڑ دیا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو تحریک عدم …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم نے دیکھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سینٹ میں کامیاب ہوتا نظر آیا ہے اس نعرے نے ان کی خواہشات کی طرح دم توڑ دیا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو تحریک عدم اعتماد سینٹ میں جمع ہوئی تھی ایک چیئرمین سینٹ اور ایک ڈپٹی چیئرمین کے خلاف ووٹنگ ہونی تھی تمام تر اپوزیشن کے ہتھکنڈوں کے باوجود کامیاب ووٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹرز نے خفیہ ووٹنگ کے تحت صادق سجرانی کو کامیاب کروایا، اپوزیشن کی روایتی ہٹ دھرمی اور نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنیوالوں کو ناکامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی آڑ میں جس طرح وار کیا گیا، اداروں کو کمزور کیا گیا، بدترین شکست کے خوف سے دوچار ہوکر انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک پر ووٹنگ نہیں ہونے دی کیونکہ ا نہیں اپنی ذات، اثاثوں سے دلچسپی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا شور مچارہے تھے کہ حکومت این آر او لینے آئی تھی آج سینیٹرز نے آپ کے دعویٰ پر حملہ کردیا ہے۔ مولانا اللہ سے توبہ کریں اور اسلام آباد میں دھرنے کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بھی برا ہوگا۔