وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان کا مقصد قانون کی سب کیلئے یکساں عملداری کا نفاذ تھا لیکن کچھ سرمایہ دار عناصر نے عوام کے حقوق غصب کئے، آج وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جمعرات کو یوم آزادی کی تقریبات کے …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان کا مقصد قانون کی سب کیلئے یکساں عملداری کا نفاذ تھا لیکن کچھ سرمایہ دار عناصر نے عوام کے حقوق غصب کئے، آج وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جمعرات کو یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو غاصب عناصر سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ایک باصلاحیت اور نظریاتی رہنما تھیں جنہوں نے ثابت کیا کہ خواتین بھی مردوں کے ساتھ کام کر سکتی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قائداعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم تھے اوروزیراعظم عمران خان بھی اسی مشن پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو سماجی و اقتصادی شعبوں میں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے، انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ خاندانی جائیداد میں اپنا حصہ حاصل کر سکیں۔ موجودہ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرے گی۔