وزیر مملکت شہریار آفریدی کا چیئرمن سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر ردعمل

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریبوں کی آواز ہیں اور ہمیشہ غریب کےلئے کھڑے رہے ہیں، صادق سنجرانی کا پہلے بھی اس لئے ساتھ دیا کہ ایک غریب صوبہ کے بیٹے کو آگے لانا تھا تاکہ اس صوبہ کی قسمت بدل سکے۔ جمعرات کو چیئرمن سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپنے ردعمل …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریبوں کی آواز ہیں اور ہمیشہ غریب کےلئے کھڑے رہے ہیں، صادق سنجرانی کا پہلے بھی اس لئے ساتھ دیا کہ ایک غریب صوبہ کے بیٹے کو آگے لانا تھا تاکہ اس صوبہ کی قسمت بدل سکے۔ جمعرات کو چیئرمن سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا، چیئرمن سینیٹ صادق سنجرانی کو سپورٹ کرنے کا مقصد غریب صوبے کے بیٹے کو آگے لانا ہے، مگر یہ کرپٹ مافیا کو ہضم نہیں ہو سکا اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تحریک لائے لیکن اللہ رب العالمین نے کامیابی دی ہے، عمران خان نیک نیتی سے ملک اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کام کر رہے ہیں، انشاءاللہ اب پاکستان میں کوئی بھی جمہوریت کو اپنے ذاتی مفادات کےلئے استعمال نہیں کر سکے گا، سینٹ کا تقدس پامال ہونے سے بچا ہے اور حقیقی جمہوریت کی فتح ہوئی۔