وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل ایمبیسیڈر زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوحہ میں امریکہ طالبان بات چیت کے ساتویں دور کے نتائج اور کابل میں ان کی حالیہ مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بات چیت میں پیش رفت اور دوحہ میں ہونے والی افغان امن کانفرنس …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل ایمبیسیڈر زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوحہ میں امریکہ طالبان بات چیت کے ساتویں دور کے نتائج اور کابل میں ان کی حالیہ مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بات چیت میں پیش رفت اور دوحہ میں ہونے والی افغان امن کانفرنس کا خیر مقدم کیا جس میں شرکاءنے بنیادی لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ انٹراافغان ڈائیلاگ اس نتیجے پر پہنچنے کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہو گا جس میں افغانستان ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال ملک بن سکے گا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان امن کی کوششوں میں پیش رفت اور ان کی کامیابی کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔