اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) ۔وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد کے خلاف جیت پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ نئے پاکستان کے نظریئے اور عوام کی جیت ہے۔ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور اب سب کی ترجیح صرف پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کامیابی اس بات …
وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد کے خلاف جیت پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) ۔وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد کے خلاف جیت پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ نئے پاکستان کے نظریئے اور عوام کی جیت ہے۔ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور اب سب کی ترجیح صرف پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔









