اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) ایوان کی اکثریت کا اعتماد حاصل کرنے پر صادق سنجرانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ بات تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہو جانے پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا …
ایوان کی اکثریت کا اعتماد حاصل کرنے پر صادق سنجرانی مبارکباد کے مستحق ہیں ،چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) ایوان کی اکثریت کا اعتماد حاصل کرنے پر صادق سنجرانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ بات تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہو جانے پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق پاکستان کا نمائندہ ایوان ہے۔ چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کا کوئی معقول جواز موجود نہیں تھا۔سیف اللہ نیازی نے مزید کہا کہ حزب اختلاف نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لاکر بری روایت قائم کرنے کی کوشش کی۔ اس شکست کے بعد حزب اختلاف کو اپنی منفی سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی تحریک اعتماد کی ناکامی ایوان کے مستقبل کیلئے نیک شگون ہے۔ محض چوری بچانے کیلئے ایوان کی ساکھ سے کھیلنے کی قابل مذمت کوشش کی گئی۔









