وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 02 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے، معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے،چھانگا مانگا گروپ آف …

اسلام آباد ۔ 02 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے، معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے،چھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریز چلانے والے آج کس منہ سے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف بول رہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریز چلانے والے آج کس منہ سے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راجکماری جی آنکھیں کھولیں یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ 2013ءمیں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کرکے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔