اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی،اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے،معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔ جمعہ کو ڈاکٹر فردوس عاشق …
معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی،اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے،معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔ جمعہ کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریز چلانے والے آج کس منہ سے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری جی آنکھیں کھولیں، یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں۔2013ءمیں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کرکے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟ ذاتی اور سیاسی مفاد کے لئے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔









