کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کا نیشنل پرییس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بیہمانہ مظالم اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزیوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بارصرف چند روز کے اندر امریکی صدر کی جانب سے دوسری بار مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا ہے اور ڈونلڈٹرمپ نے دونوں …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بیہمانہ مظالم اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزیوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بارصرف چند روز کے اندر امریکی صدر کی جانب سے دوسری بار مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا ہے اور ڈونلڈٹرمپ نے دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر ثالثی کی پیشکش کی ہے جو وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی کامیاب ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے، پاکستان بھارتی مظالم کے سامنے بر سر پیکار اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ جمعہ کو یہاں نیشنل پرییس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا تاکہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کارروائیوں کا احساس دلایا جا سکے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین پر بھی زور دیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر سے قابض افواج کے انخلاءاور کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مستقل اراکین سے مطالبہ کرے گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔