اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تربیلا۔غازی بروتھا کی مقامی آبادی کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے، علاقے کی مقامی آبادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، غازی بروتھا پاور پروجیکٹ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے زوز پارلیمنٹ …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تربیلا۔غازی بروتھا متاثرین کے مسائل حل کرنے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تربیلا۔غازی بروتھا کی مقامی آبادی کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے، علاقے کی مقامی آبادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، غازی بروتھا پاور پروجیکٹ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے زوز پارلیمنٹ ہاو¿س میں تربیلا۔غازی بروتھا کے متاثرین کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی فیصل زمان، زنگیز خان اور تحصیل ناظم ٹوپی سہیل خان بھی شریک تھے۔ سپیکر نے کہا کہ زراعت اور فشریز کے شعبے پانی کی سطح کم ہونے سے مسائل کا شکار ہیں ان شعبوں کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا پاور پروجیکٹ کی تعمیر سے علاقے میں زیر زمین پا نی کی سطح گرنے کی وجہ سے علاقے میں آبپاشی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔









