اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگرافراد سے پیچھے نہ رہی ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاﺅنٹ میں اسی کمپنی …
ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگرافراد سے پیچھے نہ رہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگرافراد سے پیچھے نہ رہی ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاﺅنٹ میں اسی کمپنی سے رقوم کی منتقلی باعث شرم ہے ، انہوں نے سوال کیا کہ مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا پی ایم ایل این کی طرف جاتا ہے اور ان کے اعمال ہی ان کے سامنے آرہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا، پی ایم ایل این کی قیادت نے غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کییمپ لگائے۔









