سرینگر ۔ 3 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل اور یہاں کے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کو ایک لاحاصل مشق قرار دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک …
بھارت کشمیر کی متنازعہ حیثیت اورمسلم اکثریتی تشخص کو ہرگز ختم نہیں کرسکتا، میر واعظ
سرینگر ۔ 3 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل اور یہاں کے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کو ایک لاحاصل مشق قرار دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے اور کسی بھی عدالتی یا انتظامی اقدام کے ذریعے اس کی متنازعہ حیثیت و ہیئت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انہوںنے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی مخدوش اور حد درجہ تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کے حالات میں کئی ہفتوں سے مسلسل تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں ، ہزاروں کی تعداد میں مزید بھارتی فوجی دستوں کو مقبوضہ علاقے میں لاکر چپے چپے پر تعینات کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے یہاں کیونکہ ہر طرف تشویش اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے ۔









