پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے حقیقیت کا سامنا کرے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے حقیقیت کا سامنا کرے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بھارت عوام کوخطرے میں ڈالنے کی بجائے حقائق کا سامنا …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے حقیقیت کا سامنا کرے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بھارت عوام کوخطرے میں ڈالنے کی بجائے حقائق کا سامنا کرے۔ انہوں نے حبیب جالب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”محبت گولیوں سے بو رہے ہو وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو، گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے یقین مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو“۔