مقامی سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذوالفقار بخاری

راولپنڈی۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے اوور سیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مقامی سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جائے گی، تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے، حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات اور آسانیاں لا رہی ہے تاکہ زیادہ …

راولپنڈی۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے اوور سیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مقامی سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جائے گی، تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے، حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات اور آسانیاں لا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نظام میں آ سکیں، مشکل وقت کا مقابلہ بہادری سے کرنا ہوگا، اگلے آٹھ ماہ میں واضح تبدیلی اور فرق نظر آئے گا۔ ایف بی آر میں ڈیجٹلائزیشن لائی جا رہی ہے ۔ ہمارے آئندہ کی نسلیں سنور جائیں گی۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کی کاوشین قابل تقلید ہیں۔ ملائیشیا میں بزنس کانفرنس اور ایوارڈز تقریب کے کامیاب انعقاد پر چیمبر مبارکباد کا مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے پی ٹی ڈی سی کے ریسٹ ہاوسز کو صوبوں کے حوالے کیا جائے گا۔ راولپنڈی میں فلیش مین ہوٹل کی جگہ فائیو سٹار ہوٹل بنایا جائے گا۔ پاکستان کا امیج بہتر کر نے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ گرین پاسپورٹ کی عزت ہو گی۔