اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے اورقوم ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر غور کےلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طلب کیا جائے، بھارت ہوش کے ناخن لے، علاقائی امن …
پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے، صادق سنجرانی
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے اورقوم ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر غور کےلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طلب کیا جائے، بھارت ہوش کے ناخن لے، علاقائی امن کو خطرے میں نہ ڈالے،بھارتی فوج کلسٹر بموں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔









