بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے، کوئی بھی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کی منزل سے نہیں روک سکتا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے جو قابل مذمت ہے، کوئی بھی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کی منزل سے نہیں روک سکتا۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ …

راولپنڈی ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے جو قابل مذمت ہے، کوئی بھی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کی منزل سے نہیں روک سکتا۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، کشمیریوں کی اپنی جدوجہد آزادی انشاءاللہ ضرور کامیاب ہوگی۔