ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت

اسلام آباد۔ 3 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ دیرینہ ، تصفیہ طلب مسئلہ کشمیرکو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہفتہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو …

اسلام آباد۔ 3 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ دیرینہ ، تصفیہ طلب مسئلہ کشمیرکو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہفتہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں بے گناہ اورنہتے شہری شہید ہوئے۔ ڈپٹی چیئرمین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیش کش کا مثبت جواب دے۔