پشاور۔03اگست(اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ پاکستان کے باشعورعوام نے مذہب اورقومیت پربعض سیاستدانوں کے کارڈزکومکمل طورپرمستردکرکے وطن عزیزکوترقی کی راہ پرگامزن کرنیوالوں کا ساتھ دیاہے،مذہبی کارڈ استعمال کرنیوالوں کوذہن نشین کرلینا چاہیے، عوام کی فلاح وبہبود،ملک کی ترقی اورمیرٹ کوبرقراررکھنے کی بدولت پاکستان کی تاریخ میں جوفقیدالمثال پذیرائی پاکستان تحریک انصاف اورموجودہ حکومت کوملی ہے اس سے پہلے کسی سیاسی جماعت کو نہیں ملی، 40سال حکومتوں …
عوام نے مذہب اورقومیت پربعض سیاستدانوں کے کارڈزکومستردکرکے وطن کوترقی کی راہ پرگامزن کرنیوالوں کا ساتھ دیاہے،اسد قیصر
پشاور۔03اگست(اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ پاکستان کے باشعورعوام نے مذہب اورقومیت پربعض سیاستدانوں کے کارڈزکومکمل طورپرمستردکرکے وطن عزیزکوترقی کی راہ پرگامزن کرنیوالوں کا ساتھ دیاہے،مذہبی کارڈ استعمال کرنیوالوں کوذہن نشین کرلینا چاہیے، عوام کی فلاح وبہبود،ملک کی ترقی اورمیرٹ کوبرقراررکھنے کی بدولت پاکستان کی تاریخ میں جوفقیدالمثال پذیرائی پاکستان تحریک انصاف اورموجودہ حکومت کوملی ہے اس سے پہلے کسی سیاسی جماعت کو نہیں ملی، 40سال حکومتوں میں رہنے والوںنے اداروں کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں،پی آئی اے ،واپڈا،سٹیل مل سمیت دیگر ادارے معیشت کیلئے سفیدہاتھی بن گئے تھے،پاکستان تحریک انصاف نہ صرف ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی بلکہ موجودہ بحرانوں پرقابو پانے کیلئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے چھوٹا لاہورصوابی میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔









