کلسٹر بموں سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی دہشتگردانہ سوچ کی علامت ہے، سیف اللہ خان نیازی

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدہد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی دہشتگردانہ سوچ کی علامت ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار سے مسلسل اشتعال …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدہد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی دہشتگردانہ سوچ کی علامت ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیاں کررہا ہے،بھارتی افواج کی اشتعال انگیز کاروائیاں جنوبی ایشیاءکو جوہری تناو¿ کی جانب دھکیل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور پر کشمیریوں کو غلام بنانے کی بھارتی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی۔عاقبت نااندیش مودی سرکار تناعہ کشمیر کے حل کی جانب پیشرفت کی بجائے اسے مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔پوری قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔