گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، پارٹی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے سلسلے کے باعث عوام کو درپیش مسائل اور اس ضمن میں …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، پارٹی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے سلسلے کے باعث عوام کو درپیش مسائل اور اس ضمن میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے گورنر سندھ کو عوام الناس کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کی مبارکباد دی۔