اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حریت لیڈر سید علی گیلانی کے ٹویٹ کے بعد جنرل سیکرٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حریت لیڈر سید علی گیلانی کے ٹویٹ کے بعد جنرل سیکرٹری او آئی سی سے رابطہ کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حریت لیڈر سید علی گیلانی کے ٹویٹ کے بعد جنرل سیکرٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور انہیں نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے۔وزیر خارجہ قبل ازیں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی تفصیلی خط ارسال کر چکے ہیں جس میں ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا ۔









