پولیس کے شہداءکی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اعجاز شاہ

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداءکی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وسائل کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود پولیس نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دی ہیں، تمام شہداہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔اتوار کووفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے یوم شہدائے پولیس پر بیان میں کہا کہ سلام …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداءکی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وسائل کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود پولیس نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دی ہیں، تمام شہداہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔اتوار کووفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے یوم شہدائے پولیس پر بیان میں کہا کہ سلام پیش کرتا ہوں ان عظیم ماوں کو جنہون نے اپنے بیٹے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے قربان کر دیئے۔جب تک ملک کے محافظ پر عزم ہیں کو ئی اندرونی یا بیرونی سازش اس ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔