وزیراعظم عمران خان نے وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اتوارکو طلب کیا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اتوارکو طلب کیا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ اجلاس میں قومی …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اتوارکو طلب کیا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔