دفترخارجہ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاکستانیوں کی گرفتاری کے بھارتی الزامات کی تردید

اسلام آباد ۔ 04 اگست (اے پی پی) دفترخارجہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی اور پاکستانیوں کی گرفتاری کے بھارت کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے ۔ ہفتے کی رات جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ امرناتھ یاترا کی منسوخی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی افواج کی تعیناتی سے بھارت مقبوضہ وادی میں آبادیاتی ڈھانچے …

اسلام آباد ۔ 04 اگست (اے پی پی) دفترخارجہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی اور پاکستانیوں کی گرفتاری کے بھارت کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے ۔ ہفتے کی رات جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ امرناتھ یاترا کی منسوخی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی افواج کی تعیناتی سے بھارت مقبوضہ وادی میں آبادیاتی ڈھانچے کے حوالے کی جانے والی کوششوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کر رہا ہے،اس کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کی پردہ پوشی کرنا ہے۔