اسلام آباد ۔ 04اگست (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی ہے۔ اتوار کو یوم شہداءپولیس کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ شہداء نے پاک وطن کے امن کیلئے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ …
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04اگست (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی ہے۔ اتوار کو یوم شہداءپولیس کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ شہداء نے پاک وطن کے امن کیلئے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں شہداءکا قیمتی لہو شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم آج اپنے عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے، بلاشبہ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے ملک کی بقا و سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے بلندی ء درجات کیلئے دعا بھی کی ۔








